ابنا: حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ صرف کوئی مسلح گروہ یا محدود تعداد میں اسلحہ رکھنے والا کوئی گروہ نہيں ہے جسے دشمن ختم کرنا چاہتے ہیں بلکہ یہ ایک سوچ ہے جس کا مقصد لبنان کے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانا ہے۔حزب اللہ کےاس اعلی عہدیدار نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں لبنان کے تیل کے ذخائر کو لوٹنے کے لئے اسرائیلی ریاست کے فوجی اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ صہیونیوں کو لبنانی عوام کی دولت لوٹنے کی ہرگز اجازت نہيں دےگی۔شیخ نعیم قاسم نے شام کے سلسلےمیں بیان جاری کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لبنانی حکومت کے حالیہ موقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے اور شام میں اغیار کی مداخلت اس ملک کی سیاسی اورسیکورٹی صورت حال ماضی سے زیادہ بحرانی ہونے کا باعث بنے گی۔...............
/169